آندھراپردیش
اے پی: ٹریکٹرالٹ گیا۔دو افرادہلاک
ضلع کے کلاگوٹلہ کے قریب تمباکو مزدور وں کا ٹریکٹر الٹ گیا۔
حیدرآباد: اے پی کے پرکاشم ضلع میں جمعرات کو پیش آئے سڑک حادثہ میں دو مزدور ہلاک ہوگئے۔
ضلع کے کلاگوٹلہ کے قریب تمباکو مزدور وں کا ٹریکٹر الٹ گیا۔
اس حادثہ میں بھوپتی پلی، مارکاپورم منڈل کے دو مزدور ہلاک اور 5دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔