کھیل

حیدرآبادمیں ہند۔بنگلہ دیش تیسراٹی 20میچ۔ آن لائن ٹکٹس کی فروخت

حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر جگن موہن راؤ نے کہا ہے کہ ہند۔

حیدرآباد: حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر جگن موہن راؤ نے کہا ہے کہ ہند۔بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ جو راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، اپل میں کھیلا جائے گاکے ٹکٹس ہفتہ سے فروخت ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
سی بی ایس ای کلسٹر VII بیڈمنٹن چیمپئن شپ برائے لڑکیاں 2024 کا شاندار اختتام
حیدرآبادمیں ہند۔بنگلہ دیش تیسراٹی 20میچ۔ آن لائن ٹکٹس کی فروخت کا آغاز
شطرنج کھلاڑیوں ڈی ہریکا اور ارجن کو چیف منسٹر کی تہنیت
وائبز ہیلتھ کیئر نے حبیب گوڑہ میں چھٹے مرکز کا افتتاح کیا، نئی فرنچائز پارٹنر گیتا چودھری کے ساتھ
تلنگانہ: ائمہ و موذنین کے لیے سبسڈی لون کی درخواست، مولانا خیر الدین صوفی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ ٹکٹس مکمل طور پر آن لائن فروخت کئے جارہے ہیں اور کوئی بھی ٹکٹ آف لائن کاؤنٹرس پر فروخت نہیں کیا جا رہا ہے۔

ٹکٹس کی فروخت کاآغاز ہفتہ کو دوپہر 12.30بجے سے پے ٹی ایم انسائیڈرایپ یا ویب سائٹ پر بک کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ٹکٹ کی قیمت 750 روپے سے شروع ہوتی ہے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 15000 روپے تک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن بکنگ کیے گئے ٹکٹوں کو 8 سے 12 تاریخ تک جمخانہ اسٹیڈیم، سکندرآباد سے ریڈیم کیا جا سکتا ہے۔

آن لائن بک کیے گئے ٹکٹوں کو ذاتی طور پر حاصل یا تبدیل کرنے کی سہولت جمخانہ اسٹیڈیم میں فراہم کی گئی ہے۔، آن لائن ٹکٹ خریدنے کے بعد، شائقین کو سکندرآباد میں جمخانہ اسٹیڈیم پر جا کر اپنے آن لائن بکنگ کی تصدیق کا پرنٹ آؤٹ اور ایک درست شناختی کارڈ دکھا کر فزیکل ٹکٹ حاصل کرنا ہوگا۔

اس عمل سے یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ جس شخص نے ٹکٹ بک کیا ہے، اسے ایونٹ میں داخلے کے لیے اصل کاغذی ٹکٹ مل جائیں۔صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک، آن لائن بک کیے گئے ٹکٹوں کا پرنٹ آؤٹ اور حکومت سے منظور شدہ کوئی بھی شناختی کارڈ دکھا کر فزیکل ٹکٹ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔