آندھراپردیش
اے پی:طلبا کو فحش ویڈیوز دکھاکر بدفعلی کرنے والا واچ مین گرفتار
وہ آدھی رات کو طالب علموں کو اپنے کمرے میں بلا رہا تھا اور انہیں فحش ویڈیوز دکھا کر ان کے ساتھ زیادتی کر رہا تھا۔ جب ایک طالب علم نے اپنے والدین کو اس بارے میں بتایا تو انہوں نے وارڈن منی شنکر سے واچ مین کے رویہ کی شکایت کی۔
حیدرآباد: طلبا کو فحش ویڈیوز دکھاکران سے بدفعلی کرنے والے واچ مین کوگرفتارکرلیاگیا۔یہ واقعہ اے پی کے تروپتی ضلع کے الی پیری میں گورنمنٹ ویلفیئر ہاسٹل میں پیش آیا۔
وہ آدھی رات کو طالب علموں کو اپنے کمرے میں بلا رہا تھا اور انہیں فحش ویڈیوز دکھا کر ان کے ساتھ زیادتی کر رہا تھا۔ جب ایک طالب علم نے اپنے والدین کو اس بارے میں بتایا تو انہوں نے وارڈن منی شنکر سے واچ مین کے رویہ کی شکایت کی۔
اس کے علاوہ والدین نے واچ مین کے خلاف الی پیری پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی کی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات کی اور ملزم کے خلاف ایس سی اور ایس ٹی مظالم ایکٹ اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔