بھارت

ہندوستانی طلبا کے لئے ویزا کا عمل تیز کیا جائے:جئے شنکر

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے جمعرات کو نیوزی لینڈ کی اپنی ہم منصب نانییا مہوتا سے ملاقات کی کہ وہ وہاں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہندوستانی طلباء کے ویزا کے عمل کو تیز کرنے کی اپیل کی۔

آکلینڈ: وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے جمعرات کو نیوزی لینڈ کی اپنی ہم منصب نانییا مہوتا سے ملاقات کی کہ وہ وہاں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہندوستانی طلباء کے ویزا کے عمل کو تیز کرنے کی اپیل کی۔

جئے شنکر نے ٹویٹر پر ہونے والی گفتگو کو گرمجوشی سے بھرپور اور مفید بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کووڈ سے متاثرہ ہندوستانی طلباء کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کے لیے جلد ویزا کے عمل کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہآج دوپہر نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ نانییا مہوتا کے ساتھ گرمجوشی سے اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔ دو معاشرے جو روایت اور ثقافت کا احترام کرتے ہیں‘ زیادہ عصری تعلقات کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تب ہوگا جب ہم کاروبار‘ ٹکنالوجی،‘یجیٹل‘ تعلیم‘ ہنر اور زراعت میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آب و ہوا کی تبدیلی‘ عالمی وبا اور میری ٹائم سیکوریٹی سمیت عالمی مسائل پر تعاون کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ وزیر خارجہ نے بات چیت کے دوران ہند۔بحرالکاہل اور یوکرین تنازعہ جیسے بین الاقوامی خدشات پر تبادلہ خیال کی تعریف کی۔

انہوں نے لکھا کہ اس دوران اقوام متحدہ اور دولت مشترکہ سمیت کثیرالجہتی فورمس پر ہمارے ساتھ مل کر کام کرنے کو اہمیت دی گئی۔واضح رہے کہ جئے شنکر 5 تا 11 اکتوبر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورہ پر ہیں۔ اس دوران وہ وہاں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات کریں گے اور ہندوستانی برادری کے کئی طے شدہ پروگراموں میں شرکت کریں گے۔