آندھراپردیش

اے پی: سڑک حادثہ میں شوہر کی ہلاکت پر بیوی نے خودکشی کرلی

شوہر سے اٹوٹ محبت کرنے والی خاتون اس کی ہلاکت کا صدمہ برداشت نہ کرسکی اور کیڑے ماردواپی کرخودکشی کرلی۔

حیدرآباد: شوہر سے اٹوٹ محبت کرنے والی خاتون اس کی ہلاکت کا صدمہ برداشت نہ کرسکی اور کیڑے ماردواپی کرخودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

یہ واقعہ آندھراپردیش کے سریکاکلم ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے کیشوراپالیم گاوں سے تعلق رکھنے والا چنٹی اورسنتاسیتارام پورم پنچایت سے تعلق رکھنے والی بھوانی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔

دیڑھ سال پہلے یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔چنٹی دسہرہ کے دن ناشتہ لانے کے لئے موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ ایک سڑک حادثہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔

شوہر کی ہلاکت کی خبر سنتے ہی بھوانی نے اتوار کی صبح زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی۔اس کے ارکان خاندان نے فوری طور پر اسے علاج کے لیے سریکاکلم کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

اس واقعہ سے گاوں میں غم کی لہردوڑگئی۔ بھوانی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے اسے ارکان خاندان کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے ان واقعات پر الگ الگ کیس درج کر کے جانچ شروع کردی۔