جنوبی بھارت

اوڈیشہ ٹرین حادثہ، 82 لاشوں کی ہنوز شناخت نہیں ہوئی

اوڈیشہ میں تہری ٹرین حادثوں کے 6 دن بعد بھی بعض خاندانوں کو اپنے چہیتوں کی لاشیں نہیں ملیں۔ کم از کم 288 مسافرین ہولناک ٹرین حادثہ میں فوت ہوگئے جو 2 جون کی شام پیش آیا۔ جن کے منجملہ 82 لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

بھونیشور: اوڈیشہ میں تہری ٹرین حادثوں کے 6 دن بعد بھی بعض خاندانوں کو اپنے چہیتوں کی لاشیں نہیں ملیں۔ کم از کم 288 مسافرین ہولناک ٹرین حادثہ میں فوت ہوگئے جو 2 جون کی شام پیش آیا۔ جن کے منجملہ 82 لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

دیگر لاشوں کو متوفیوں کے خاندانوں سے دستاویزات کی تصدیق کے بعد حوالے کردی گئیں۔ ایک عہدیدار نے جمعرات کو یہ بات بتائی۔ دریں اثناء کئی ریاستوں جیسے مغربی بنگال جھارکھنڈ اور بہار کے لوگوں کو ایمس بھونیشور میں خاندان کے ارکان کو اپنے لواحقین کی جسد خاکی کا انتظار ہے۔

جبکہ کوئی بھی لاشوں کا دعویدار وہاں موجود نہیں۔ کئی لوگوں نے ایک نعش کے لئے دعوے کئے ہیں۔ جبکہ لاش انتہائی مسخ شدہ ہے۔ خاندان کے ارکان کو نشاندہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اب دعویداروں کو ڈی این اے ٹسٹ رپورٹ کا انتظار ہے جو آئندہ 2 یا 3 دنوں میں دستیاب ہوگی۔ متوفیوں کی ڈی این اے نمونے اور دعویداروں کو ایمس نئی دہلی کو بھیجا گیا ہے تاکہ اس کی تصدیق ہوسکے۔ جیسے ہی رپورٹ دستیاب ہوگی لاشوں کو حقیقی دعویداروں کے سپرد کردیا جائے گا۔ عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

اس دوران مغربی بنگال کے ایک شخص نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے 22 سالہ فرزند کی لاش بہار کے کچھ لوگوں کو حوالے کردی گئی ہے۔ مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع کے سباکانتارائے کو یہ پریشانی لاحق ہے کہ ان کے فرزند بپل رائے کی نعش کو بہار کا کوئی اور خاندان لے گیا ہے۔

میں اس وقت اروناچل پردیش میں تھا تب مجھے صدمہ انگیز کورومنڈل ٹرین حادثہ کے بارے میں‘ معلوم ہوا‘جس کے ذریعہ میرا لڑکا سفر کررہا تھا۔ میں فوری اپنے وطن پہنچا اور بی ڈی او گاڑی کا انتظام کی درخواست کی۔ انہوں نے اس کا انتظام کیا اور بالاسور پہونچا۔

وہاں تلاش کے بعد والد کو بپل کی تصویر دیوار پر چسپاں تھی جہاں اور متوفیوں کی تصاویر بھی تھیں۔ مجھے معلوم ہوا کہ بہار کے کچھ لوگ اسے لے گئے ہیں۔ ایمس بھونیشور پہنچنے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ میرے بچہ کی لاش کوئی اور لے گیا ہے اب میں کیا کرسکتا ہوں؟ دعویٰ کیا گیا۔

اس نے کہاکہ مابقی 82 نعشوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ ہم متعلقہ ریاستی عہدیداروں کے ساتھ مناسب دعویداروں کے بارے میں تصدیق کررہے ہیں۔ اگر کوئی تنازعہ پیدا ہوتو تب ہم لاش کو حوالے نہیں کریں گے۔ یہ بات وجئے امرتا کلنگے کمشنر بھونیشور میونسپل کارپوریشن نے کہی۔ مغربی بنگال جھاکھنڈ اور بہار کے سرکاری عہدیدار یہاں موجود ہیں۔ عہدیداروں سے تصدیق کے بعد ہی لاشوں کو حوالے کردیا جائے گا۔

a3w
a3w