آندھراپردیش

اے پی: ٹرین کی پٹریوں پر خاتون کی زچگی

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراداور ارکان خاندان نے فوری طور پر ماں اور نومولود کو پاروتی پورم کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فی الحال ماں اور بچہ دونوں محفوظ ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے پاروتی پورم منیم ضلع میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک حاملہ خاتون نے اسپتال پہنچنے سے قبل ٹرین کی پٹریوں پر ہی بچہ کو جنم دے دیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک


تفصیلات کے مطابق اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والی پریا پاترو نامی خاتون اپنے خاندان کے ساتھ امرت بھارت ایکسپریس میں سفر کر رہی تھی۔ دوران سفر اچانک اسے زچگی درد زہ شروع ہو گیا۔

جیسے ہی ٹرین پاروتی پورم ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی، خاتون کی حالت بگڑنے لگی۔ گھبرائے ہوئے اس کے ارکان خاندان نے اسے فوری طور پر ٹرین سے اتار کر اسپتال لے جانے کی کوشش کی۔


ابھی وہ اسپتال پہنچنے کے لیے ریلوے ٹریک عبور کر ہی رہے تھے کہ درد کی شدت ناقابل برداشت ہو گئی اور خاتون نے پٹریوں پر ہی ایک صحت مند بیٹے کو جنم دیا۔ اس ہنگامی صورتحال میں وہاں موجود دیگر مسافروں نے انسانیت کی مثال قائم کی اور طبی سہولیات کی عدم موجودگی کے باوجود خاتون کی ہر ممکن مدد کی۔


واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراداور ارکان خاندان نے فوری طور پر ماں اور نومولود کو پاروتی پورم کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فی الحال ماں اور بچہ دونوں محفوظ ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

اس واقعہ کے بعد مقامی افرادنے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی حالات میں مسافروں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے ریلوے اسٹیشنوں پر بہتر انتظامات کئے جائیں۔ خاتون کے ارکان خاندان نے بروقت مدد کرنے والے مسافروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔