آندھراپردیش

اے پی: وائی ایس آرکانگریس کے رکن اسمبلی کا رائے دہندہ پر حملہ, رائے دہندہ نے بھی طمانچہ رسید کردیا: ویڈیو

وائی ایس آرکانگریس کے رکن اسمبلی سیواکمارنے انہیں قطار میں ٹہرکر ووٹ کے استعمال کیلئے رائے دہندہ کی خواہش پر اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر رائے دہندہ پر حملہ کردیا۔

حیدرآباد: وائی ایس آرکانگریس کے رکن اسمبلی سیواکمارنے انہیں قطار میں ٹہرکر ووٹ کے استعمال کیلئے رائے دہندہ کی خواہش پر اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر رائے دہندہ پر حملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
اے پی میں کس سے اتحاد کیا جائے، کس سے نہیں، بی جے پی مخمصہ میں گرفتار
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا

اس واقعہ کاویڈیو سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ضلع گنٹور کے تنالی میں رکن اسمبلی و امیدوار سیواکمار ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے کیلئے پہنچے۔

اس موقع پر ایک رائے دہندہ جو وہاں ووٹ کے استعمال کے لئے اپنی باری کا انتظارکررہاتھا نے رکن اسمبلی سے خواہش کی کہ وہ بھی قطار میں ٹہریں جس پر رکن اسمبلی اس شخص پر برہم ہوگئے اور اس پر حملہ کردیا۔

جواب میں اس شخص نے بھی رکن اسمبلی کو طمانچہ رسید کردیا۔اس کے ساتھ ہی رکن اسمبلی کے حامیوں کی بڑی تعداد نے پولنگ بوتھ میں ہی رائے دہندہ پر حملہ کردیا۔واضح رہے کہ اے پی میں لوک سبھا اور اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ ہورہے ہیں۔