آندھراپردیش

اے پی کے عوام کا فیصلہ قبول:شرمیلا

آندھراپردیش کانگریس کی صدر وائی ایس شرمیلا نے ریاستی اسمبلی اورلوک سبھا انتخابات کے نتائج پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے آج کہاکہ وہ عوام کے فیصلہ کوقبل کرتی ہیں۔

وجئے واڑہ: آندھراپردیش کانگریس کی صدر وائی ایس شرمیلا نے ریاستی اسمبلی اورلوک سبھا انتخابات کے نتائج پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے آج کہاکہ وہ عوام کے فیصلہ کوقبل کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 400 کروڑ وصول: نائیڈو
این ڈی اے کو 150 نشستیں تک نہیں ملیں گی: راہول گاندھی
بھوک ہڑتال کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع ہونے شرمیلا کا فیصلہ
اداکارہ کو ہراساں کرنے کا کیس، وائی ایس آر سی قائد جیل منتقل
پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوکر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو توڑ دیا گیا۔ مفرور ایم ایل اے کی تلاش (ویڈیو)

اپنے بیان میں شرمیلا نے ٹی ڈی پی سربراہ این چندرابابونائیڈواور جناسینا پارٹی کے چیف پون کلیان سے جو ریاست میں نئی حکومت تشکیل دینے والے ہیں‘نیک خواہشات کا اظہار کیا

اور کہاکہ انہیں امیدہے کہ نئی حکومت‘ عوام کے توقعات پر پورا اترے گی اور ریاست کی ترقی کے لئے بھرپور توجہ مرکوز کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ آندھراپردیش کو خصوصی موقف ملناچاہئے۔ پولاورم کے بشمول تمام زیرالتواء پروجیکٹوں کے کام مکمل ہونا چاہئے۔

ریاست کے صدر مقام کے تعمیری کام بھی ہونے چاہئے۔ روزگار سے محروم کئی بیروزگاروں کوجاب دینے اور مساوی طورپر فلاحی اسکیمات کو نافذ کرناچاہئے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی ریاست کے مسائل پر بدستور آواز بلندکرتی رہے گی۔