بین الاقوامی

حماس کے پاس یرغمال لوگوں کی بازیابی کے لئے خطرناک آپریشن کی تیاری

ان سب کو بازیاب کرانے کے لئے ممکنہ کارروائی کے حوالے سے برطانیہ کا اسپشل ایئر اسکواڈ، اسرائیلی فوج کے علاوہ امریکہ کی ڈیلٹا فورس کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔ امریکہ کی ڈیلٹا فورس خطرناک آپریشن انجام دینے کے لئے شہرت رکھتی ہے۔

لندن: حماس کی حراست میں موجود یرغمالیوں کو بچانے کے لئے برطانوی اسپیشل ایئر اسکواڈ نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ممکنہ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے جن اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا گیا ہے ان میں 10 برطانوی شہری بھی شامل ہیں۔

ان سب کو بازیاب کرانے کے لئے ممکنہ کارروائی کے حوالے سے برطانیہ کا اسپشل ایئر اسکواڈ، اسرائیلی فوج کے علاوہ امریکہ کی ڈیلٹا فورس کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔ امریکہ کی ڈیلٹا فورس خطرناک آپریشن انجام دینے کے لئے شہرت رکھتی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ حماس کی جانب سے یر غمال بنائے افراد میں بہت سے افراد کا تعلق مختلف ممالک سے ہے، جن کے بارے میں اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ انہیں سرنگوں اور دیگر مقامات پر قید کرکے رکھا گیا ہے۔

فوجی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں بننے والی صورت حال کی وجہ سے اسپیشل اسکواڈ کی تیاریوں میں تیزی آئی ہے۔

رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ 2011 سے لے کر اب تک اسپیشل فورسز نے تین ریسکیو مشنز پر کام کیا ہے۔ یہ کارروائیاں کینیا، نائجیریا اور یمن میں کی گئیں۔ اس سے قبل حماس کا دعویٰ سامنے آیا تھا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ کی پٹی میں قید 13 اسرائیلی اور غیر ملکی یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں۔

عزالدین القسام بریگیڈ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے 5 مقامات کو نشانہ بنایا جن میں 13 قیدی ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ حماس نے 150 سے زائد اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حماس نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں آبادی پر بمباری کی تو وہ یرغمالیوں کو ہلاک کر دیں گے۔

a3w
a3w