Uncategorized

غزہ میں فوری اور مکمل جنگ بندی کی اپیل۔ سلامتی کونسل میں ہندوستانی سفیر کا بیان

غزہ میں جاری انسانی بحران پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے ہندوستان نے زور دے کر کہا کہ وقتی طور پر وقفہ وقفہ سے جنگ بندی کافی نہیں ہے اور مکمل جنگ بندی ہونی چاہئے کیونکہ عام شہری اب بھی خوراک اور ایندھن کی شدید قلت، ناقص طبی سہولتوں اور تعلیم تک محدود رسائی کا سامنا کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ (پی ٹی آئی) غزہ میں جاری انسانی بحران پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے ہندوستان نے زور دے کر کہا کہ وقتی طور پر وقفہ وقفہ سے جنگ بندی کافی نہیں ہے اور مکمل جنگ بندی ہونی چاہئے کیونکہ عام شہری اب بھی خوراک اور ایندھن کی شدید قلت، ناقص طبی سہولتوں اور تعلیم تک محدود رسائی کا سامنا کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ کیلئے ہندوستان کے مستقل نمائندہ پرواتھنینی ہریش نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں چہارشنبہ کے روز کھلے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ میٹنگ ایک ایسے وقت ہورہی ہے جب غزہ میں انسانی بحران جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنی میں وقتی وقفے ان انسان دوست چیالنجس کے پیمانہ سے نمٹنے کے لئے ناکافی ہیں، جن کا سامنا عام لوگ روزانہ خوراک اور ایندھن کی شدید قلت، ناقص طبی خدمات اور تعلیم تک رسائی کی صورت میں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی تکالیف کو مزید جاری رہنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

سفیر ہریش نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے تقریباً95فیصد ہاسپٹل یا تو تباہ ہوچکے ہیں یا بری طرح متاثر ہیں اور زائد از 6لاکھ 50 ہزار بچوں کو گزشتہ 20 ماہ سے اسکول جانے کی سہولت بھی میسر نہیں۔

واضح رہے کہ جون میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی اس قرار داد پر ووٹنگ سے غیرحاضر رہنے پر ہندوستان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں غزہ میں فوری، غیرمشروط اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔