حیدرآباد
حیدرآباد: نایاب نسل کی بلی کی گمشدگی کی پولیس میں شکایت
ساتھ ہی انہوں نے پولیس کو بتایا کہ انوکھی نسل کی اس بلی کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ایک آنکھ نیلی اور دوسری آنکھ کا رنگ سبز ہے۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں ایک نوجوان نے اپنی نایاب نسل کی بلی کی گمشدگی کی پولیس سے شکایت کی ہے۔
ونستھلی پورم کے رہنے والے شیخ حسن محمود نامی نوجوان نے پولیس سے کی گئی شکایت میں دعوی کیاکہ ان کی نایاب نسل کی پالتو بلی لاپتہ ہوگئی ہے جس کو انہوں نے 50,000 روپے میں خریدا تھا اور 18 ماہ سے اسے وہ پال رہے تھے۔
انہوں نے پولیس سے خواہش کی کہ ان کے ساتھ انصاف کیاجائے اور ان کی بلی کی تلاش کو یقینی بنایاجائے۔
ساتھ ہی انہوں نے پولیس کو بتایا کہ انوکھی نسل کی اس بلی کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ایک آنکھ نیلی اور دوسری آنکھ کا رنگ سبز ہے۔
پولیس نے اس شکایت کے بعد ایک معاملہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر بلی کی تلاش شروع کردی۔