تعلیم و روزگار

ٹی ایس پی ایس سی کے صدرنشین کے تقررکیلئے درخواستیں مطلوب

ریاستی حکومت نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے صدرنشین اور ارکان کے تقررات کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

حیدرآباد: ریاستی حکومت نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے صدرنشین اور ارکان کے تقررات کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

متعلقہ خبریں
کالج طلبہ کیلئے نیشنل اسکالرشپس، درخواستیں مطلوب
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
تلنگانہ میں گروپ امتحانات کے شیڈول کااعلان
اقلیتی طلبہ کو گروپ I امتحان کی مفت کوچنگ
اوورسیز اسکالرشپ کیلئے اقلیتی طلبہ سے درخواستیں مطلوب

سرکاری بیان کے مطابق درخواست فارم کا نمونہ www.telangana.gov.in پردستیاب کرایاگیا ہے۔

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے صدر نشین‘ارکان کی تعلیمی قابلیت اور دیگر تفصیلات حکومت کے ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

اہل امیدوار‘ مصرحہ فارمیٹ میں درخواستیں 18 جنوری کی شام 5 بجے تک بذریعہ ای میل روانہ کرسکتے ہیں۔

وصول ہونے والی درخواستوں میں سے تقررات کئے جائیں گے یاپھر حکومت کی سرچ/ اسکریننگ کمیٹی‘ صدرنشین اورارکان کا تقرر کرے گی۔

ریاستی گورنرڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کی جانب سے صدرنشین کمیشن بی جناردھن ریڈی اور 3 ارکان کے استعفوں کو قبول کرنے کے دودنوں بعد درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔

ریاست میں کانگریس کی نئی حکومت کی تشکیل کے بعد صدرنشین تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن جناردھن ریڈی اور3ارکان نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیاتھا۔