یوروپ

آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے خصوصی قاصد کا تقرر

وزیراعظم آسٹریلیا انتھونی البانیس نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے خصوصی قاصد مقرر کیا ہے۔ انہوں نے پیر کی رات اعلان کیا کہ برٹش۔ آسٹریلین آفتاب ملک جنہیں اقوام متحدہ نے مسلم امور کا عالمی ماہر تسلیم کیا ہے‘ حکومت کے پہلے قاصد برائے اسلاموفوبیا ہوں گے۔

کینبرا: وزیراعظم آسٹریلیا انتھونی البانیس نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے خصوصی قاصد مقرر کیا ہے۔ انہوں نے پیر کی رات اعلان کیا کہ برٹش۔ آسٹریلین آفتاب ملک جنہیں اقوام متحدہ نے مسلم امور کا عالمی ماہر تسلیم کیا ہے‘ حکومت کے پہلے قاصد برائے اسلاموفوبیا ہوں گے۔

وہ مسلم برادری‘ مذہبی تفریق سے نمٹنے کے ماہرین اور حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ اسلاموفوبیا سے نمٹا جائے۔ آفتاب ملک کو 14 اکتوبر سے 3 سال کی میعاد کے لئے مقرر کیا جارہا ہے۔

وہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو راست رپورٹ کریں گے۔ آفتاب ملک پاکستانی والدین کی برطانیہ میں پیدا ہونے والی اولاد ہیں۔ وہ 2012 میں آسٹریلیا چلے آئے تھے۔

انہوں نے نیو ساؤتھ ویلس کی ریاستی حکومت کے ساتھ کام کیا۔ ان کا کام نفرت اور انتہاپسندی کا توڑ کرنا تھا۔