دہلی

”عوام نے ملک کے لیے اندرا اور راجیو کا خون بہتے دیکھا:“ کپل سبل کا مودی پر پلٹ وار

راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے کانگریس پر وزیراعظم نریندر مودی کے ”شاہی خاندان“ والے طنز کے لیے پیر کو پلٹ وار کیا اور سابق وزیراعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے ان کا خون ہندوستان کے لیے بہتے دیکھا ہے۔

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے کانگریس پر وزیراعظم نریندر مودی کے ”شاہی خاندان“ والے طنز کے لیے پیر کو پلٹ وار کیا اور سابق وزیراعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے ان کا خون ہندوستان کے لیے بہتے دیکھا ہے۔

متعلقہ خبریں
میاں مسلمانوں سے متعلق چیف منسٹر آسام کے ریمارک پر کپل سبل کی تنقید
راہول گاندھی کی لیہہ آمد، کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے
الیکشن کمیشن بے بس کٹھ پتلی، مودی کو نوٹس نہ بھیجنے پر کپل سبل کی تنقید
عبوری اسپیکر کا بائیکاٹ کرنے پر کپل سبل کی بی جے پی پر تنقید
نیشنل ہیرالڈ کے اثاثوں کی قرقی سیاست میں نیا اوچھا پن: کپل سبل

سبل نے ٹوئٹ کیا کہ ”وزیراعظم نے کہا کہ کانگریس کا شاہی خاندان چاہتا ہے کہ کرناٹک ہندوستان سے ”الگ“ ہوجائے لیکن مودی جی ملک نے اندرا گاندھی اورراجیو گاندھی کا خون ہندوستان کے لیے بہتے ہوئے دیکھا ہے۔“

انہو ں نے کہا کہ کیا این سی ای آر ٹی ان حقائق کو نصاب سے ہٹانے والا ہے؟“ کانگریس زیرقیادت یو پی اے کی دو نوں میعادوں میں مرکزی وزیر رہ چکے سبل نے گزشتہ سال مئی میں کانگریس چھوڑ دی تھی اور سماج وادی پارٹی کی حمایت سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

انہوں نے گزشتہ دنوں ایک غیر انتخابی پلیٹ فارم“انصاف“ قائم کیا تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم مودی نے کرناٹک میں 10/ مئی کے انتخابات سے قبل اپنی آخری انتخابی ریلی میں اتوار کو کانگریس پر سخت حملہ کیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ وہ کرناٹک کو ہندوستان سے ”الگ کرنے“ کی کھل کر وکالت کررہی ہے۔

اپنے خطاب میں مودی نے کہا کہ ”کرناٹک الیکشن میں کانگریس کا شاہی خاندان ایک قد م اور آگے بڑھ گیا ہے۔ حدیں توڑ کر آگے بڑھا ہے۔“

مودی نے کہا کہ صرف کرناٹک میں نہیں میں بہت درد کے ساتھ اسے پورے ملک سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس الیکشن میں کانگریس کا شاہی خاندان کل کرناٹک آیا تھا اور کہا کہ وہ کرناٹک کی خود مختاری کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرناٹک کی خود مختاری، آپ جانتے ہیں کہ اس کا مطلب کیاہے؟ انہوں نے اتنے سال پارلیمنٹ میں گزارے‘ہندوستان کے دستور کا حلف لیا ہے اور وہ ایسا کہہ رہے ہیں؟۔

a3w
a3w