آندھراپردیش

آندھراپردیش میں ٹیچرس کی 6100 جائیدادوں پر تقررات، ڈی ایس سی اعلامیہ جاری

اس نوٹیفکیشن کے جاری ہونے سے آندھرا پردیش کے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے اور قابل افراد کو تدریسی پیشے میں شامل ہونے کے مواقع فراہم ہونے کی امید ہے۔

امراوتی: آندھرا پردیش میں اساتذہ کی 6,100 جائیدادوں پر تقررات کے لئے وزیر تعلیم بوتسا ستیہ نارائنا نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ تقررات کا عمل رواں ماہ کی 12 تاریخ کو شروع ہوگا اور نتائج کا اعلان 7 اپریل کو کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
محکمہ پولیس میں تقررات کا عمل آخری مرحلہ میں داخل
حیدرآباد میں ایس جی ٹی کی537 جائیدادیں مخلوعہ
تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیاں: وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی

ریاستی وزیر تعلیم بوتسا ستیہ نارائنا کے مطابق میگا ڈی ایس سی نوٹیفکیشن میں 2,299 اسکول اسسٹنٹ کی جائیدادیں، 2,280 سیکنڈری گریڈ ٹیچر (SGT) کی جائیدادوں، 1,264 ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر (TGT) کی جائیدادوں اور 215 پوسٹ گریجویٹ ٹیچر (PGT)  کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔

اس نوٹیفکیشن کے جاری ہونے سے آندھرا پردیش کے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے اور قابل افراد کو تدریسی پیشے میں شامل ہونے کے مواقع فراہم ہونے کی امید ہے۔

دلچسپی رکھنے والے امیدوار اہلیت، درخواست داخل کرنے کے عمل اور امتحان کی تاریخوں سے متعلق مزید تفصیلات کے لئے نوٹیفکیشن ملاحظہ کرسکتے ہیں جو ویب سائٹ apdsc.apcfss.in پر دستیاب ہے۔