تلنگانہ

ماؤسٹوں کا تلنگانہ بند

انہوں نے الزام لگایا کہ ایک مخبر کی اطلاع پر یہ انکاونٹر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس انکاونٹر میں ٹیکولاپلی علاقہ کا ایک شخص زخمی ہوگیا۔ انہوں نے اس زخمی شخص کو رہا کردینے کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: ماؤ نواز پارٹی نے انکاونٹر کے خلاف اس ماہ کی 27 تاریخ کو تلنگانہ بند کی اپیل کی ہے۔

ایک بیان میں ماؤ نواز پارٹی کے ریاستی ترجمان جگن نے تمام شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والوں سے خواہش کی ہے کہ وہ مہاراشٹر۔چھتیس گڑھ کی سرحد پر بیجاپور ضلع کے ٹیکومیٹہ جنگل میں ہوئے فرضی انکاؤنٹر کے خلاف منگل 27 دسمبر کو تلنگانہ میں بند منائیں۔

انہوں نے اس انکاونٹرکی برسرخدمت جج کے ذریعہ جانچ کروانے کامطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ایک مخبر کی اطلاع پر یہ انکاونٹر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس انکاونٹر میں ٹیکولاپلی علاقہ کا ایک شخص زخمی ہوگیا۔ انہوں نے اس زخمی شخص کو رہا کردینے کا مطالبہ کیا۔