دسمبر 2028 تک مفت چاول کی فراہمی کی منظوری
میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پی ایم جی کے وائی (فوڈ سبسڈی) کے حصے کے طور پر حکومت کی طرف سے 100 فیصد فنڈنگ کے ساتھ چاول کی فراہمی جاری رہے گی۔
نئی دہلی: مرکزی حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا اور دیگر فلاحی اسکیموں کے تحت جولائی 2024 سے دسمبر 2028 تک مفت چاول کی فراہمی جاری رکھنے کو منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت آج یہاں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں حکومت کی تمام اسکیموں بشمول پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا ( پی ایم جی کے اے وائی ) اور دیگر فلاحی اسکیموں کے تحت تغذیہ بخش چاول کی یونیورسل سپلائی کو جولائی 2024 سےدسمبر 2028 تک جاری رکھنے کی تجویز کو منظوری دی گئی ۔
میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پی ایم جی کے وائی (فوڈ سبسڈی) کے حصے کے طور پر حکومت کی طرف سے 100 فیصد فنڈنگ کے ساتھ چاول کی فراہمی جاری رہے گی۔
2019 اور 2021 کے درمیان کیے گئے قومی خاندانی صحت کے سروے کے مطابق خون کی کمی ملک میں ایک وسیع مسئلہ بنی ہوئی ہے، جو مختلف عمر کے گروپوں اور آمدنی کی سطح کے بچوں، خواتین اور مردوں کو متاثر کرتی ہے۔
آئرن کی کمی کے علاوہ وٹامن بی 12 اور فولک ایسڈ جیسے دیگر وٹامنز اور معدنیات کی کمی بھی برقرار رہتی ہے، جس سے آبادی کی مجموعی صحت اور پیداواری صلاحیت پر اثر پڑتا ہے، کیونکہ ہندوستان کی 65 فیصد آبادی چاول کھاتی ہے۔