آندھراپردیش

اے پی کے دو طلبا، اسکاٹ لینڈ کے آبشار میں غرق

آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے دو طلبا اسکاٹ لینڈ کے آبشار میں غرق ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے دو طلبا اسکاٹ لینڈ کے آبشار میں غرق ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب
ٹی ڈی پی کے مغویہ پولنگ ایجنٹس کو پولیس نے رہا کرالیا
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز

یہ طلبا جن کی شناخت 26سالہ جتیندرکروتیری اور22سالہ چاناکیہ کے طورپر کی گئی ہے،اپنے دوستوں کے ساتھ پرتھ شائر کے لینن آف ٹنل تفریح کیلئے گئے تھے۔

یہ دونوں آبشار میں اترے جہاں وہ غرق ہوگئے۔ان کے دوستوں نے اس بات کی اطلاع فائراینڈ رسکیو سرویس کو دی جس کے بعد ان کی لاشوں کو نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی گئی۔

ایڈن برگ میں ہندوستانی قونصل خانہ نے ان نوجوانوں کے خاندانوں سے رابطہ کیا۔ان کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاشوں کو ان کی آبائی ریاست بھیجا جائے گا۔

a3w
a3w