حیدرآباد

تاریخی چارمینار کے قرب و جوار میں روشنیوں کے پروجیکٹ کی منظوری

این ٹی پی سی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت چارمینار اور اس کے ارد گرد روشنیوں سے سجاوٹ کے لیے 8 کروڑ 19 لاکھ روپے فراہم کرنے کے لیے آگے آیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد کے تاریخی چارمینار کے قرب و جوار میں روشنیوں کے پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ نیاپل سے چارمینار تک لاڈ بازار کے قرب و جوار میں روشنی کے انتظامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
ضلع کھمم میں ینگ انڈیا انٹگریٹیڈ اسکول کا سنگ بنیاد
حکومت پر سنگارینی کارکنوں کے حقوق سلب کرنے کا الزام
سرکاری اسکیمات کو موثر طریقہ سے نافذ کرنے کے اقدامات، اضلاع میں سینئر آئی اے ایس آفیسرس کا بطور اسپیشل آفیسر تقرر
ایم ایس ایم ایز کو فروغ دینے 4ہزار کروڑ خرچ کرنے کا منصوبہ، نئی پالیسی متعارف: ریونت ریڈی

این ٹی پی سی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت چارمینار اور اس کے ارد گرد روشنیوں سے سجاوٹ کے لیے 8 کروڑ 19 لاکھ روپے فراہم کرنے کے لیے آگے آیا ہے۔

 یہ پراجکٹ قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن شروع کرے گا۔ محکمہ بلدی نظم ونسق کے پرنسپل سکریٹری دانا کشور نے اس سلسلہ میں ہدایت جاری کی ہے جس میں قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو ٹنڈرس طلب کرنے اور این ٹی پی سی کے اصول و ضوابط کے مطابق پروجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔