حیدرآباد

باغ امبرپیٹ کے بتکماکنٹہ کا حائیڈرا نے کیا دورہ، عوام میں خوف وہراس

کمشنر نے مزید کہا کہ بتکما کُنٹہ کی بحالی کا کام دو مہینوں میں مکمل کر لیا جائے گا اور یہ کام موجودہ پانچ ایکڑ رقبے تک محدود رہے گا، جس سے رہائشی علاقوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

حیدرآباد: باغ اَمبرپیٹ میں واقع بتکما کُنٹہ کا حائیڈرا کے کمشنر اے وی رنگا ناتھ نے چہارشنبہ کے روز دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر جھیل پر قبضے کے مسئلہ پر مقامی عوام سے گفتگو کی۔ جب مقامی افراد نے یہ سوال کیا کہ آیا ان کے مکانات منہدم کر دیے جائیں گے، تو کمشنر نے واضح کیا کہ مکانات یا رہائشی علاقوں کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
عنبرپیٹ میں خواتین کا اجتماع، ڈاکٹر رفعت سیما کا مسنون نکاح پر خصوصی خطاب
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد

کمشنر نے مزید کہا کہ بتکما کُنٹہ کی بحالی کا کام دو مہینوں میں مکمل کر لیا جائے گا اور یہ کام موجودہ پانچ ایکڑ رقبے تک محدود رہے گا، جس سے رہائشی علاقوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

 اس دوران کانگریس کے سینئر قائد وی ایچ نے بتایا کہ ماضی میں بھی بتکما کُنٹہ پر قبضہ کی شکایات کی گئی تھیں۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔