جموں و کشمیر

دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع

نیشنل کانفرنس قائد آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی اپنے پہلے اجلاس میں ہی دفعہ 370 کی بحالی کی قرار داد منظور کرے گی۔

سری نگر (پی ٹی آئی) نیشنل کانفرنس قائد آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی اپنے پہلے اجلاس میں ہی دفعہ 370 کی بحالی کی قرار داد منظور کرے گی۔

متعلقہ خبریں
جنوبی کشمیر سے آج رکن پارلیمنٹ بھی چھینا جا رہا ہے:محبوبہ مفتی
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ
کانگریس نے پی اے سی چیرمین کا عہدہ اپوزیشن کودیا
دستور میں اتنی آسانی سے ترمیم نہیں کی جاسکتی: عمرعبداللہ
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور

انہوں نے ایکس اسپیس پر کہا کہ مجھے توقع ہے کہ دفعہ370 کی بحالی کی قرار داد فرسٹ بزنس ہوگی۔ اگر یہ فرسٹ بزنس نہ ہوئی تب بھی میں توقع کرتا ہوں کہ یہ اسمبلی کے پہلے اجلاس میں منظور ہوجائے گی۔ آغا مہدی سری نگر سے رکن لوک سبھا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پورا اعتماد ہے کہ نیشنل کانفرنس اس کی پابند ہے۔ آغا مہدی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے موقف کے تعلق سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں میں نہ تو حکومت میں ہوں اور نہ قانون ساز اسمبلی میں۔ میں پارلیمنٹ میں ہوں، لیکن انہیں یاد دلاتا رہتا ہوں۔

کشمیری پنڈتوں کی وادی واپسی کے مسئلہ پر انہوں نے کہا کہ یہ پہل سماجی سطح پر کرنے کی ضرورت ہے۔ کشمیری پنڈتوں کی جہاں تک واپسی کا تعلق ہے، میرا موقف بدلا نہیں ہے۔ ہم نے دہلی میں بعض کشمیری پنڈتوں سے بات چیت کی ہے۔ سماج کو کشمیری پنڈت بھائیوں کی واپسی کا روڈ میاپ تلاش کرنے کی کوشش کرنا چاہئے۔

چیف منسٹر عمر عبداللہ کی زیرصدارت کابینی اجلاس میں جمعرات کے دن منظورہ قرار داد میں مرکز سے مطالبہ کیا گیا کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کردیا جائے۔ اس قرار داد کو ہفتہ کے دن لیفٹیننٹ گورنر کی منظوری مل گئی۔

اب یہ قرار داد مرکزی حکومت کو بھیجی جائے گی۔ چیف منسٹر عمرعبداللہ بہت جلد نئی دہلی جانے والے ہیں، جہاں وہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے۔

Photo Source: @AsianNewsHub