سوشیل میڈیا

سورج گہن، ملک بھر میں دیکھا گیا (معہ تصاویر)

جزوی سورج گہن سال 2022 کا آخری سورج گہن تھا۔ سورج گہن کا اختتام ہندوستان میں نظر نہیں آیا کیونکہ یہ سورج غروب ہونے کے بعد ختم ہوا تھا۔

نئی دہلی: ہندوستان میں آج جزوی سورج گہن یا سورج گرہن نظر آیا، یہ گہن ملک کے مختلف شہروں بشمول دہلی، امرتسر، چندی گڑھ، لکھنؤ، بنگلورو، چینائی اور حیدرآباد وغیرہ میں دیکھا گیا۔

جزوی سورج گہن سال 2022 کا آخری سورج گہن تھا۔ سورج گہن کا اختتام ہندوستان میں نظر نہیں آیا کیونکہ یہ سورج غروب ہونے کے بعد ختم ہوا تھا۔

حیدرآباد میں سورج گہن کا شام 04 بج کر 59 منٹ پر آغاز عمل میں آیا جبکہ اختتام 05 بج کر 48 منٹ پر ہوا۔ یہ حقیقت میں اختتام نہیں تھا بلکہ سورج غروب ہونے کا وقت تھا اور سورج دوران گہن ہی غروب ہوگیا۔

ملک کی شمال مشرقی ریاستوں اور انڈمان نکوبار کو جزائر کو چھوڑ کر ملک کے بیشتر حصوں میں سورج گہن نظر آیا۔ ماہرین فلکیات اور فلکی اجسام کے مشاہدہ کا شوق رکھنے والوں نے مختلف طریقوں سے اس گہن کا مشاہدہ کیا۔

ہندوستان میں اگلا سورج گہن 2 اگست 2027 کو واقع ہوگا۔ یہ مکمل سورج گہن ہوگا تاہم ملک کے تمام حصوں سے یہ جزوی سورج گہن کے طور پر دیکھا جاسکے گا۔