مہاراشٹرا

اسداویسی سنبھاجی نگر کے دو روزہ دورہ پر

سمبھاجی نگر حلقہ میں مہاوتی کے سندیپن بھومرے، مہاوکاس اگھاڑی کے چندرکانت کھرے اور اے آئی ایم آئی ایم کے امتیاز جلیل کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہوگا۔

چھترپتی سمبھاجی نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور بیرسٹر اسد الدین اویسی اورنگ آباد سے پارٹی کے امیدوار امتیاز جلیل کی انتخابی تشہیر کے لیے چھترپتی سمبھاجی نگر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
اورنگ آباد میں قرآن فہمی پروگرام کے تحت ’’تدریس مع اسلامی نکات‘‘ سمینار
جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے موضع اُودنڈا پور منڈل تانڈور میں “تعلیمِ بالغان و بالغات”کا آغاز
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک

اتوار کو پارٹی کی طرف سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو ہفتے قبل تین دن شہر میں رہنے کے بعد مسٹر اویسی نے شہر اور دیہی علاقوں میں مسٹر جلیل کے لیے میٹنگیں کی تھیں۔

واضح رہے کہ مسٹر جلیل نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں یہاں سے غیر منقسم شیوسینا کے امیدوار چندرکانت کھرے کو 4000 سے زیادہ ووٹوں کے معمولی فرق سے شکست دی تھی۔

اویسی 6 اور 7 مئی کو شہر کے مختلف حصوں میں پد یاترا کریں گے۔ وہ 6 مئی کو شہر کے عام خاص گراؤنڈ میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ دوسرے دن یعنی 7 مئی کو اے آئی ایم آئی ایم نے والوج علاقے میں مارچ کرنے اور ایک میٹنگ سے خطاب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

سمبھاجی نگر حلقہ میں مہاوتی کے سندیپن بھومرے، مہاوکاس اگھاڑی کے چندرکانت کھرے اور اے آئی ایم آئی ایم کے امتیاز جلیل کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہوگا۔ ونچیت بہوجن اگھاڑی (وی بی اے) کے امیدوار افسر خان بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وی بی اے نے 2019 کے انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔