کھیل

زخمی اکشرپٹیل کی جگہ اشون ہندوستانی ٹیم میں شامل

37 سالہ اشون 2011 کے ورلڈ کپ میں بھی ہندوستانی اسکواڈ کا حصہ تھے جس کی میزبانی ہندوستان نے کی تھی۔ وہ اور وراٹ کوہلی میزبان ٹیم کے واحد کھلاڑی ہوں گے جو 2011 کے بعد 2023 ورلڈ کپ میں بھی حصہ لیں گے۔

ممبئی: ہندوستان نے اپنی ون ڈے ورلڈ کپ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے جس میں زخمی آل راؤنڈر اکشر پٹیل کی جگہ تجربہ کار آف اسپنر آر اشون کو شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
میرے کام کا بوجھ دوسروں سے دو یا تین گنا زیادہ ہے: ہاردک پانڈیا
سمیع، آسٹریلیا دورہ سے باہر ہونے کی خبروں پر ناراض
اشون عظیم کھلاڑیوں کے کلب میں شامل ہوں گے
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر

ای ایس پی این کرک انفو سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اکشر کواڈریسیپس اسٹرین میں مبتلا ہیں اور انہیں مکمل صحت یاب ہونے میں ابھی بھی تین ہفتے لگ سکتے ہیں۔

 37 سالہ اشون 2011 کے ورلڈ کپ میں بھی ہندوستانی اسکواڈ کا حصہ تھے جس کی میزبانی ہندوستان نے کی تھی۔ وہ اور وراٹ کوہلی میزبان ٹیم کے واحد کھلاڑی ہوں گے جو 2011 کے بعد 2023 ورلڈ کپ میں بھی حصہ لیں گے۔

اکشر حالیہ دنوں میں ہندوستان کے لیے محدود اوور کے معروف کرکٹ کھلاڑی کے طور پر ابھرے ہیں۔ ایشیا کپ میں انہوں نے سپر فور میں بنگلہ دیش کے خلاف ہندستان کی قریبی شکست میں 34 گیندوں پر 42 رن کی دلیرانہ اننگز بھی کھیلی تھی تاہم اس میچ کے بعد انہیں ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ایشیا کپ کے فائنل سے باہر ہونا پڑا تھا۔

ان کی جگہ واشنگٹن سندر فائنل کے لیے گیارہ میں آئے، حالانکہ انھیں ہندوستان کی بڑی جیت میں کوئی رن بنانے، بولنگ یا کیچ لینے کا موقع نہیں ملا۔

اس کے بعد اشون کو آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی سیریز کے لیے ٹیم میں واپس بلایا گیا۔ تاہم، اشون نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد صرف پانچ میچ کھیلے۔ مزید یہ کہ 2017 میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد انہوں نے 2022 کے اوائل میں جنوبی افریقہ میں صرف دو بار یک روزہ ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

موہالی میں آسٹریلیا کے خلاف عام کارکردگی کے بعد انہوں نے اندور میں بارش سے متاثرہ میچ میں اچھی گیند بازی کی اور تین وکٹ لیے۔ اس وجہ سے، پہلے دو میچوں میں آرام لینے کے بعد، باقاعدہ کپتان روہت شرما نے تیسرے اور آخری میچ سے پہلے اشون کے حوالے سے کہا تھا، “ان کے پاس کلاس ہے۔ وہ تجربہ کار ہیں اور دباؤ کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں۔

یہ سچ ہے کہ انہوں نے پچھلے ایک سال میں زیادہ ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ لیکن آپ کسی شخص کے کلاس اور طویل عرصے میں حاصل کیے گئے تجربے سے انکار نہیں کر سکتے۔ انہوں نے دو میچوں میں اپنی گیندبازی سے یہ دکھایا ہے۔

اشون کے پاس 115 ون ڈے میچوں میں 33.20 کی اوسط اور 4.94 کی اکانومی سے 155 وکٹیں ہیں۔ انہوں نے 2015 کے ورلڈ کپ میں اپنے 10 میں سے آٹھ میچ کھیلے اور متحدہ عرب امارات کے خلاف 25 رن دے کر چار کے بہترین اعداد و شمار بھی ان کے ہیں۔

ہندوستان 8 اکتوبر کو چنئی میں پانچ بار کی فاتح آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا۔ اس سے پہلے ہندوستان کے وارم اپ میچ 30 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف اور پھر 3 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے خلاف ہیں۔