کھیل

سری لنکا کی عدالت نے ملک کے کرکٹ بورڈ کو بحال کردیا

سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے کی جانب سے برطرف کیے گئے ملک کے کرکٹ بورڈ کو وہاں کی عدالت نے منگل کو بحال کر دیا ہے۔

کولمبو: سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے کی جانب سے برطرف کیے گئے ملک کے کرکٹ بورڈ کو وہاں کی عدالت نے منگل کو بحال کر دیا ہے۔

عدالت نے بورڈ کے صدر شمی سلوا کی جانب سے وزیر کھیل رانا سنگھے کے ذریعہ کرکٹ بورڈ کو برخاست کرنے کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے سماعت کے لیے قبول کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کورٹ آف اپیل نے ملک کے کرکٹ بورڈ کو برطرف کرنے کے وزیر کھیل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سماعت مکمل ہونے تک برطرف کیے گئے اہلکاروں کو بحال کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ میں ہندوستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے پیر کو ملک کے کرکٹ بورڈ کو برطرف کر دیا تھا۔

a3w
a3w