حیدرآباد

عثمانیہ اسپتال سے زیرِ علاج مریض پراسرار طور پر لاپتہ

اسپتال کے وارڈ سے سید سلمان اچانک لاپتہ ہو گئے۔ افراد خاندان نے اسپتال کے احاطے اور اطراف میں کافی تلاش کیا لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ جس کے بعد رضوانہ بیگم نے افضل گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں واقع عثمانیہ جنرل ہاسپٹل سے زیرِ علاج ایک مریض کے اچانک لاپتہ ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد افراد خاندان میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ اتوار کو افضل گنج پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس
نعتیہ کلام دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا ہے: سعداللہ خان سبیل

پولیس کے مطابق ضلع نظام آباد کے گاؤں گنڈارم، رام نگر کے رہائشی 34 سالہ سید سلمان اپنی اہلیہ رضوانہ بیگم کے ساتھ رہتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 7 مارچ کی رات تقریباً 10 بجے سلمان کو گھر میں اچانک دورہ (فِٹس) پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر مقامی  سائی اشونی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

بعد ازاں بہتر علاج کے لیے انہیں حیدرآباد کے عثمانیہ جنرل اسپتال لایا گیا جہاں کیژولٹی میں ابتدائی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں اے این ایس سی وارڈ یونٹ-2 میں داخل کر کے علاج شروع کیا۔

تاہم اتوار کی صبح تقریباً 11 بجے اسپتال کے وارڈ سے سید سلمان اچانک لاپتہ ہو گئے۔ افراد خاندان نے اسپتال کے احاطے اور اطراف میں کافی تلاش کیا لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ جس کے بعد رضوانہ بیگم نے افضل گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور لاپتہ مریض کی تلاش جاری ہے۔