حیدرآباد

ایشیا کپ فائنل کے ہیرو تلک ورما کاحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پرشانداراستقبال

وزیراعلی ریونت ریڈی کی ہدایت پر تلنگانہ اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین شیو سینا ریڈی اور ایم ڈی سونی بالادیوی نے شمس آباد ایئرپورٹ پر تلنگانہ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ورما کا استقبا ل کیا۔

حیدرآباد: ایشیا کپ فائنل کے ہیرواورابھرتے ہوئے جواں سال حیدرآبادی کرکٹر تلک ورما، جنہوں نے اپنی شاندار بلے بازی سے ٹیم انڈیا کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا، کاتلنگانہ حکومت کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام


وزیراعلی ریونت ریڈی کی ہدایت پر تلنگانہ اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین شیو سینا ریڈی اور ایم ڈی سونی بالادیوی نے شمس آباد ایئرپورٹ پر تلنگانہ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ورما کا استقبا ل کیا۔


اس موقع پر شیو سینا ریڈی نے 22سالہ نمبوری ٹھاکر تلک ورما کو پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں تلک کی میچ جیتنے والی کارکردگی نوجوان کھلاڑیوں کے لئے تحریک کا باعث ہوگی۔


انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی ریونت ریڈی نے تلک ورما کو خصوصی مبارکباد بھی دی ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ فائنل میں ورما کی شاندار اننگز کے بدولت ہندوستان کو کامیابی ملی جو 53گیندوں میں 69رنزاسکور کرتے ہوئے ناٹ آوٹ رہے جس میں چارچھکے اورتین چوکے شامل ہیں۔اس شاندار مظاہرہ پران کوفائنل کا مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔