دہلی

اسمبلی ضمنی انتخابات، انڈیا اتحاد نے 10 نشستیں جیت لیں، بی جےپی صرف 2 حلقوں تک سمٹ کر رہ گئی

پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے مہندربھگت نے جالندھرویسٹ نشست جیتی۔ چیف منسٹر بھگونت مان نے کہا کہ بھاری اکثریت سے جیت بتاتی ہے کہ ریاست کے عوام ان کی حکومت کے کام کاج سے بے حد خوش ہیں۔

نئی دہلی: اسمبلی ضمنی الیکشن میں انڈیابلاک نے 10نشستیں جیتی ہیں جبکہ بی جے پی کو صرف 2پراکتفاء کرنا پڑا اور ایک آزاد امیدوار کامیاب رہا۔ 7 ریاستوں میں 13نشستوں کے لئے جاریہ ہفتے پولنگ ہوئی تھی۔ ووٹوں کی گنتی ہفتہ کے دن ہوئی۔

متعلقہ خبریں
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
ممتا یکم جون کو ہونے والی انڈیا الائنس میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ
کنہیا کمار، ببر شیر ہے: کانگریس

چہارشنبہ کے دن مغربی بنگال کی 4‘ ہماچل پردیش کی 3‘ اتراکھنڈ کی 2‘ پنجاب‘ مدھیہ پردیش‘ بہار اور ٹاملناڈو کی فی کس ایک نشست کیلئے ووٹ ڈالے گئے تھے۔انڈیا بلاک میں شامل جماعتوں کانگریس‘ ٹی ایم سی‘ عام آدمی پارٹی اور ڈی ایم کے نے ضمنی الیکشن میں اپنے امیدوارکھڑا کئے تھے۔

 پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے مہندربھگت نے جالندھرویسٹ نشست جیتی۔ چیف منسٹر بھگونت مان نے کہا کہ بھاری اکثریت سے جیت بتاتی ہے کہ ریاست کے عوام ان کی حکومت کے کام کاج سے بے حد خوش ہیں۔ ٹاملناڈو میں برسرِ اقتداردراویڈا منیترا کڑگم (ڈی ایم کے) امیدواراے شیوا‘ وکراونڈی اسمبلی حلقہ سے فاتح رہے۔

 انہوں نے اپنے قریبی حریف این ڈی اے میں شامل جماعت پٹالی مکمل کاچی (پی ایم کے) امیدوار سی امبومنی کو 65,757 ووٹوں کی اکثریت سے شکست دی۔ مغربی بنگال کی 4 نشستوں پر ترنمول کانگریس امیدوار کرشناکلیانی نے بی جے پی کے مانس کمارگھوش کو رائے گنج حلقہ میں 50,077 ووٹوں کے مارجن سے ہرایا۔

 مکٹ نامی ادھیکاری نے بی جے پی کے منوج کماربشواس کو راناگھاٹ دکشن حلقہ میں 74,485 ووٹوں سے شکست دی۔ باگڑا حلقہ میں ٹی ایم سی امیدوار مدھوپرناٹھاکر نے بی جے پی امیدوار بنئے کماربشواس کو 74,251 ووٹوں سے ہرایا۔ ٹی ایم سی امیدوار سوپتی پانڈے نے بی جے پی ا میدوارکلیان چوبے کو62,312 ووٹوں سے شکست دی۔

 ہماچل پردیش کے چیف منسٹر سکھویندرسنگھ سکھو کی بیوی اور کانگریس امیدوار کملیش ٹھاکر نے حلقہ اسمبلی دہرہ میں بی جے پی کے ہوشیارسنگھ کو 9399 ووٹوں کے مارجن سے شکست سے دوچارکیا۔ نالہ گڑھ میں کانگریس کے ہردیپ سنگھ باوا نے بی جے پی کے کے ایل ٹھاکر کو25,618 ووٹوں سے ہراکرجیت درج کرائی۔ بی جے پی نے حمیرپور کی نشست جیتی۔

 اس کے امیدوار آشیش شرما کو کانگریس امیدوار پشپیندرورما کے مقابلہ 27,041 ووٹ ملے۔ کانگریس امیدوار نے 25,470 ووٹ حاصل کئے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دکھایاگیاکہ اتراکھنڈ میں کانگریس امیدوارانِ حلقہ بدری ناتھ اور منگلور لکپت سنگھ بٹولہ اور قاضی محمدنظام الدین نے جیت درج کرائی۔

مدھیہ پردیش میں بی جے پی امیدوار کملیش پرتاپ شاہ نے صرف 3027 ووٹوں کی اکثریت سے امرواڑہ نشست جیتی۔ انہوں نے کانگریس امیدوار دھیرن شاہ کو ہرایا۔ بہار میں آزاد امیدوار شنکرسنگھ نے اپنے قریبی حریف جنتادل یو امیدوار کلادھرپرسادمنڈل کو 8246 ووٹوں سے ہراکر روپولی کی نشست جیتی۔

a3w
a3w