مہاراشٹرا

پرکاش امبیڈ کر نے اورنگ زیب کی مزار کی زیارت کی

ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر نے صرف اتنا کہا تھا کہ اورنگ زیب جو یہاں آئے تھے وہ جئے چند کی وجہ سے۔ جئے چند جیسے کئی ہندو راجاؤں کی صفوں میں پائے جاتے تھے، انہیں تم گالیاں کیوں نہیں دیتے۔

ناندیڑ: ونچت بہوجن اگھاڑی کے قومی صدر ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے آج خلد آباد میں واقع اورنگ زیب عالم گیر کی مزار کی زیارت کی۔

متعلقہ خبریں
مدرسوں میں بھگوان رام کی کہانی پڑھائی جائے گی: :صدرنشین وقف بورڈ
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
یکساں سیول کوڈ کو مسلط نہیں کیا جاسکتا:ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈ
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ

ان کا یہ دورہ اورنگ آباد میں پارٹی کارکنوں کے چار روزہ جائزہ اجلاس میں شرکت کے ضمن میں ہوا تھا۔ ان کے ہمراہ پارٹی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد و دیگر موجود تھے۔

انھوں نے اورنگ آباد کے تاریخی ماروتی مندر کا بھی دورہ کرنے والے ہیں۔ اورنگ زیب عالم گیر کی مزار کے دورے کے سلسلے میں میڈیا نے جب ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر سے سوال کیا تو انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے نقطہ نظر سے خلد آباد ایک تاریخی شہر ہے۔

شہر کے نام کی تبدیلی کو لے کر جو لوگوں میں تنازعہ پیدا کرنے کی جو کوشش کی جارہی ہے ان لوگوں کو میں اتنا ہی کہنا چاہتا ہوں کہ اورنگ زیب نے پچاس سال حکومت کی تھی یہ ایک حقیقت ہے، اس حقیقت کو کوئی مٹا نہیں سکتا۔

اس معاملہ میں ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر نے صرف اتنا کہا تھا کہ اورنگ زیب جو یہاں آئے تھے وہ جئے چند کی وجہ سے۔ جئے چند جیسے کئی ہندو راجاؤں کی صفوں میں پائے جاتے تھے، انہیں تم گالیاں کیوں نہیں دیتے۔

جئے چند کی طرح کے غدار لوگوں کی مذمت کرنے کے بجائے اورنگ زیب کو تنقید کا نشانہ بنانا صحیح نہیں ہے۔ موجودہ حالات میں جہاں ایک طرف اورنگ زیب کی تصویر اگر کوئی اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر رکھتا ہوا نظر آئے تو اس کی وجہ سے فرقہ پرست طاقتیں فسادات کروا رہی ہے۔

کولہاپور اور دیگر مقامات پر اس کی مثالیں دیکھنے کو ملی۔ ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے اورنگ زیب کی مزار کی زیارت کی، انہیں بی جے پی کی جانب سے تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے اس معاملہ میں شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے سے اپنا موقف واضح کرنے کہا ہے۔ شیوسینا کا ونچت بہوجن اگھاڑی کے ساتھ اتحاد ہے۔

a3w
a3w