شمالی بھارت

تانترک کے کہنے پر سوتیلی ماں نے4 سالہ بچے کی بلی چڑھادی

سوتیلی ماں رینو کے یہاں بچے کی پیدائش نہیں ہورہی تھی۔ تانترک دیا رام یادو نے بتایا کہ اگر کسی بچے کی بلی چڑھا دی جائے تو اس کا گود بھر جائے گا۔

امیٹھی: اترپردیش کے ضلع امیٹھی کے جامو علاقے میں تانترک کے کہنے پر سوتیلی ماں کے ذریعہ چار سالہ معصوم کی بلی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہریندر کمار نے چہارشنبہ کو بتایا کہ متوفی کی سوتیلی ماں نے اپنے والدین و ایک تانترک دیارام یادو کے ساتھ مل کر بچے کی بلی چڑھا دی تھی۔

متعلقہ خبریں
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل

اس میں چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واقعہ میں جو حقائق نکل کر سامنے آئے ہیں اس میں سوتیلی ماں رینو کے یہاں بچے کی پیدائش نہیں ہورہی تھی۔ تانترک دیا رام یادو نے بتایا کہ اگر کسی بچے کی بلی چڑھا دی جائے تو اس کا گود بھر جائے گا۔

 اسی بات پر چار لوگ مل کر گاؤں سے باہر بچے کو لے گئے۔ اگربتی اور کپور سے پہلے اس کو داغا گیا پھر گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا۔واقعہ میں شامل چاروں افراد کی گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمین میں منگرو پرجاپتی، دیا رام یادو، پریما دیوی اور رینو شامل ہیں۔ گرفتار ملزمین کی نشاندہی پر موقع واردات کے نزدیک جھاڑیوں سے آلہ قتل ،گمچھا، نیبو، جئےفل وغیرہ برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تانترک کے پرانے ریکارڈ نکالے جارہے ہیں۔ اس کے ذریعہ کہیں اس سے پہلے بھی اس طرح کے کام تو نہیں کرائے گئے ہیں۔ جو بھی حقائق سامنے آئیں گے۔ اسی کی بنیاد پر کاروائی کی جائے گی۔