آندھراپردیش

مودی، شاہ نے چندرا بابو کو آندھرا میں این ڈی اے اتحاد کی جیت پر مبارکباد پیش کی

ٹی ڈی پی نے کل 175 سیٹوں میں سے رجحانوں میں اکیلے 132 سیٹوں پر واضح سبقت حاصل کی ہے اور اب تک دو سیٹوں پر اس نے کامیابی حاصل کی ہے۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر امت شاہ نے تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ چندرابابو نائیڈو کو آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی شاندار جیت پر مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات

نائیڈو کی زیرقیادت ٹی ڈی پی آندھرا پردیش میں بھاری اکثریت سے جیت کے بعد اقتدار میں واپس آ رہی ہے۔ ٹی ڈی پی نے کل 175 سیٹوں میں سے رجحانوں میں اکیلے 132 سیٹوں پر واضح سبقت حاصل کی ہے اور اب تک دو سیٹوں پر اس نے کامیابی حاصل کی ہے۔

ٹی ڈی پی کے ذرائع کے مطابق مسٹر نائیڈو نے مسٹر مودی اور مسٹر شاہ سے بات کی اور انہیں ریاست میں این ڈی اے کو زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتنے پر مبارکباد پیش کی ۔