دہلی

آتشی نے کالکاجی اسمبلی حلقے سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے

اس کے بعد سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ساتھ تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر کا روڈ شو کیا۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) کی رہنما اور دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے آج و کالکاجی اسمبلی حلقہ سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔

متعلقہ خبریں
پرینکا گاندھی کا روڈ شو، مسلم علاقوں میں مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے گئے

محترمہ آتشی نے کل نامزدگی داخل کرنے کے لیے ایک طویل روڈ شو نکالا تھا، لیکن تاخیر کی وجہ سے وہ نامزدگی نہیں بھر سکیں۔

کل روڈ شو سے پہلے انہوں نے کالکاجی مندر میں پوجا کی اور گری نگر گرودوارہ میں متھا ٹیکا ۔

اس کے بعد سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ساتھ تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر کا روڈ شو کیا۔

قابل ذکر ہے کہ کالکاجی اسمبلی حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سابق رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کو میدان میں اتارا ہے اور کانگریس نے پارٹی کی قومی خاتون صدر الکا لامبا کو میدان میں اتارا ہے۔

دہلی میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 5 فروری کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔