انٹرٹینمنٹمہاراشٹرا

فلم اداکار سیف علی خان پر حملہ معاملہ ؛ ملزم شہزاد کے چہرے اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں مماثلت

اداکار سیف علی خان پر حملے کی جاری تحقیقات میں آج اسوقت ایک اہم پیش رفت ہوئ جب ممبئ پولیس نے دعوی کیا کہ، بنگلہ دیشی شہری محمد شریف الاسلام شہزاد کے ، چہرے کی شناخت کے ٹیسٹ کے ذریعے مثبت طور پر شناخت ہوئی ہے،کہ حملے کی رات اداکار کی عمارت سے خفیہ کیمرئے سے جو مناظر فوٹیج حاصل کئے گئے تھے

ممبئی: اداکار سیف علی خان پر حملے کی جاری تحقیقات میں آج اسوقت ایک اہم پیش رفت ہوئ جب ممبئ پولیس نے دعوی کیا کہ، بنگلہ دیشی شہری محمد شریف الاسلام شہزاد کے ، چہرے کی شناخت کے ٹیسٹ کے ذریعے مثبت طور پر شناخت ہوئی ہے،کہ حملے کی رات اداکار کی عمارت سے خفیہ کیمرئے سے جو مناظر فوٹیج حاصل کئے گئے تھے ان میں مماثلت پائ گئ ہے ممبئی پولیس کے ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے۔ .

متعلقہ خبریں
سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ہنوز فرار
سیف علی خان حملہ کیس، گرفتار شخص کو چھوڑ دیا گیا
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا
ضلع سرسلہ میں 30بندر مردہ پائے گئے
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری

ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا گیا اور ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کا چہرہ شہزاد کی جسمانی ساخت سے ملایا گیا جس سے مناظر اور ملزم کے ایک ہونے کی جدید ٹیلکنالوجی کے ذریعہ تصدیق ہوگئ

پولیس کے تفتیش کاروں نے اب تصدیق کی ہے کہ سیف علی خان پر حملے کا ذمہ دار شہزاد ہی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے کیونکہ حکام ملزم کے خلاف ٹھوس مقدمہ بنانے کے لیے مزید شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔

ممبئی پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا کہ اس سلسلے میں مثبت رپورٹ ملنے کے بعد ہم مقدمے کی سماعت کے وقت یا مختلف مراحل پر عدالت کے سامنے اپنے کیس کو زیادہ مضبوط طریقے سے ثابت کر سکیں گے۔

ملزم شہزاد اس وقت عدالتی حراست میں ہے اور آرتھر روڈ جیل میں مقید ہے۔

ٹیکنالوجی کے ماہرین کے مطابق، چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی چہرے کی خصوصیات پر مبنی بائیو میٹرک ریکگنیشن ٹیکنالوجی کی ایک قسم ہے۔ یہ انسانی چہروں پر مشتمل تصاویر یا ویڈیو اکٹھا کرنے کے لیے کیمرہ استعمال کرتا ہے اور خود بخود انسانی چہروں کا پتہ لگاتا اور ٹریک کرتا ہے

مغربی ممالک بالخصوص امریکہ میں یہ ایک مقبول ٹیسٹ ہے جسکی بنیادوں پر عدالتیں اپنا فیصلہ صادر کرتی ہے