کھیل

آسٹریلیا نے اندور ٹسٹ 9 وکٹوں سے جیت لیا

میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم نے چوتھی اننگز میں 76 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر باآسانی حاصل کر لیا، تاہم ہندوستانی اسپنر روی چندرن ایشون نے عثمان خواجہ کو دوسری گیند پر پویلین بھیج کر ہندوستانی شائقین کی امیدیں بڑھا دیں۔

اندور: ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیبوشین کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیائی ٹیم نے ہندوستان کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کا تیسرا ٹیسٹ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔

متعلقہ خبریں
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
ہندوستان میں سنچری اسکور کرنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے: عثمان خواجہ

اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی ٹیم نے چار میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا آخری میچ 9 سے 13 مارچ تک احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم نے چوتھی اننگز میں 76 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر باآسانی حاصل کر لیا، تاہم ہندوستانی اسپنر روی چندرن ایشون نے عثمان خواجہ کو دوسری گیند پر پویلین بھیج کر ہندوستانی شائقین کی امیدیں بڑھا دیں۔

 پہلے 11 اوورز میں ہندوستانی اسپنرز نے بھی موثر گیند بازی کی لیکن 12ویں اوور میں گیند کو تبدیل کر دیا گیا۔ گیند بدلتے ہی حالات بدل گئے۔ ٹریوس ہیڈ اور مارنس لابوشین ناٹ آوٹ لوٹے۔

اس سے قبل ہندوستان نے دوسری اننگز میں 163 رنز بنا کر 75 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 197 رنز بنائے اور پہلی اننگز میں 88 رنز کی برتری حاصل کی۔ ہندوستان پہلی اننگز میں 109 رنز پر ڈھیر ہو گیا تھا۔