مشرق وسطیٰ

اقوام متحدہ ایجنسی نے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے دوبارہ خدمات شروع کی

اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق،لمبے وقت سے کم فنڈنگ نے ایجنسی کے وسائل کو ختم کر دیا تھا اور اس کی خدمات کے معیار میںگراوٹ آئی تھی۔

رملہ: فلسطین کے پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے جمعہ کو ویسٹ بینک میں ان کے لیے اپنی خدمات دوبارہ شروع کیں۔ ایک سینئر عہدیدار نے ہفتہ کو یہ اعلان کیا۔

یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا، ”چار مارچ سے یونین کی ہڑتال سےفلسطینی پناہ گزین بری طرح متاثر ہوئے ہیں لیکن ہمیں راحت ہے کہ یو این آر ڈبلیو اے اب ویسٹ بینک میں پناہ گزین کمیونٹیوں کو خدمات فراہم کرنے کے قابل ہے۔“

ویسٹ بینک میں یو این آر ڈبلیو اے ورکرز یونین نے جمعرات کو اپنی ہڑتال ختم کر دی، جو مسلسل چار ماہ سے جاری تھی۔ مسٹر لازارینی نے کہا، ”اس وقت ہماری اولین ترجیح یو این آر ڈبلیو اے سے 90 اسکولوں کو دوبارہ کھولنا ہے، تاکہ اس سال 40ہزار سے زائد بچے ،جنہیں اس سال اسکول چھوڑنے کا خطرہ تھا،وہ تعلیم کے نقصان سے بچ سکیں۔“

اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق،لمبے وقت سے کم فنڈنگ نے ایجنسی کے وسائل کو ختم کر دیا تھا اور اس کی خدمات کے معیار میںگراوٹ آئی تھی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نےتنبیہ کیکہ یو این آر ڈبلیو اے مالی تباہی کے دہانے پر ہے، اس لئے عطیہ دینے والے ممالک سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے کے لئے ایجنسی کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

قابل ذکر ہے کہ یو این آر ڈبلیو اے پناہ گزینوں کی تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، ریلیف، سماجی خدمات، سیکورٹی اور کیمپ کے بنیادی ڈھانچے اور بہتری میں اپنی خدمات کے ذریعے انسانی ترقی میں مدد کرتا ہے۔

یونین کی ہڑتال کے نتیجے میں مغربی کنارے میں تقریباً نو لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اہم خدمات معطل ہوگئیں اور بچوں کو اسکولوں سے باہر کر دیا گیاتھا۔ اس کے علاوہ ،مریض صحت کی ضروری خدمات تک رسائی کے قابل نہیں تھے۔

a3w
a3w