حیدرآباد

مدرسہ دارالعلوم رشیدیہ کی جانب سے وقف ترمیمی بل کے خلاف شعور بیداری مہم

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جاری کردہ لنک اور اسکینر کے ذریعہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو ای میل کرکے اپنا احتجاج بھی درج کروایا گیا۔

حیدرآباد: آج مدرسہ دارالعلوم رشیدیہ، ریاست نگر حیدرآباد کے تمام اساتذہ اور طلباء نے وقف ترمیمی بل کے خلاف شعور بیداری کی مہم چلائی۔ اس مہم کے تحت، گھر گھر اور دکان دکان جا کر عوام کو اس بل کے نقصانات اور زہر آلود فکر سے آگاہ کیا گیا۔

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جاری کردہ لنک اور اسکینر کے ذریعہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو ای میل کرکے اپنا احتجاج بھی درج کروایا گیا۔

یہ مہم مدرسہ کے ناظم مولانا عبداللہ قاسمی کی نگرانی میں عمل میں آئی۔ اس مہم میں ناظم تعلیمات مولانا امتیاز محی الدین قاسمی، مولانا نذیر، حافظ عبدالغنی، حافظ یاسین، حافظ عمران اور مدرسے کے طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

a3w
a3w