آیت اللہ خامنہ ای کا عبرانی زبان میں ایکس اکاؤنٹ بنتے ہی معطل
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا‘عبرانی’زبان میں ایکس اکاؤنٹ بنتے ہی معطل کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عبرانی زبان میں پوسٹ شیئر کرنے کے لیے 26 اکتوبر کو نیا اکاؤنٹ کھولا تھا۔
تہران (یو این آئی) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا‘عبرانی’زبان میں ایکس اکاؤنٹ بنتے ہی معطل کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عبرانی زبان میں پوسٹ شیئر کرنے کے لیے 26 اکتوبر کو نیا اکاؤنٹ کھولا تھا۔
نئے اکاونٹ سے عبرانی زبان میں کی جانے والی پہلی پوسٹ کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ‘اللہ کے نام سے جو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے ’۔مذکورہ پوسٹ کو ایرانی سپریم لیڈر نے انگریزی زبان کے آفیشل اکاؤنٹ سے ری شیئر بھی کیا۔مذکورہ پوسٹ پر اسرائیلی رضاکارانہ فلاحی تنظیم‘زکا’نے جواب بھی دیا تھا جس میں ایرانی سپریم لیڈر کے لیے وہ دعائیہ کلمات تحریر کیے گئے تھے جو عام طور سے مرنے والوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
بعد ازاں ایرانی سپریم لیڈر کے اس اکاؤنٹ سے عبرانی زبان میں اسرائیل کے نام سخت الفاظ میں پوسٹ شیئر کی گئی، جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ صہیونی ریاست نے ایران کو سمجھنے میں غلطی کی ہے، ہم اسے سمجھائیں گے۔کہ ایرانی قوم کی طاقت، صلاحیت، اقدام اور خواہش کیا ہے۔دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کی صحت سے متعلق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شدید علیل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے دوسرے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ان کے جانشین ہوسکتے ہیں۔نیویارک ٹائمز کے مطابق پاسداران انقلاب کور کو ایرانی سپریم لیڈر کے جانشین کے تقرر کے معاملے میں رائے دینے کا حق حاصل ہے۔واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر جون 1989 میں امام خمینی کے انتقال کے بعد سے بحیثیت سپریم لیڈر فرائض انجام دے رہے ہیں۔