قومی
اعظم خان کو ڈنگر پولیس کالونی کیس میں راحت
الٰہ آباد ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے دن سماج وادی پارٹی قائد محمد اعظم خان کو رام پور کی ڈنگرپور کالونی سے لوگوں کو جبراً نکالے جانے کے کیس میں ضمانت منظور کی۔
پریاگ راج (پی ٹی آئی) الٰہ آباد ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے دن سماج وادی پارٹی قائد محمد اعظم خان کو رام پور کی ڈنگرپور کالونی سے لوگوں کو جبراً نکالے جانے کے کیس میں ضمانت منظور کی۔
جسٹس سمیرجین نے سینئر سماج وادی پارٹی قائد کو ضمانت منظور کی۔ اعظم خان نے ایم پی۔ ایم ایل اے کو رام پور کی طرف سے انہیں سنائی گئی 10 سال کی سزا کے خلاف اپیل کی تھی۔
ابرارنامی شخص نے 3 افراد اعظم خان، ریٹائرڈ سرکل آفیسر آل حسن خان اور برکت علی کے خلاف اگست 2019ء میں رام پور کے گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔