تعلیم و روزگار

گروپI امتحان، امیدواروں کو 2گھنٹے قبل مرکز پہونچنے کا مشورہ

گروپ I پر یلمنری امتحان جو شیڈول کے مطابق 16/ اکتوبر کو مقرر ہے، کے امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ امتحان کے مقررہ وقت سے دو گھنٹے قبل امتحانی مرکز پہنچ جائیں۔

حیدرآباد: گروپ I پر یلمنری امتحان جو شیڈول کے مطابق 16/ اکتوبر کو مقرر ہے، کے امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ امتحان کے مقررہ وقت سے دو گھنٹے قبل امتحانی مرکز پہنچ جائیں۔

امیدواروں کو 8:30 بجے صبح تک متعلقہ سنٹر پہنچ جانا چاہئے۔ امیدواروں کو8:30 بجے صبح سے 10:15 بجے دن تک اندر داخل ہونے کی اجازت رہے گی۔

امتحان (ٹسٹ) کا آغاز10:30 بجے دن سے ہوگا۔ ٹسٹ سے قبل تمام امیدواروں کی بائیو میٹرک حاضری ہوگی۔ اس لئے امیدواروں کو مقررہ وقت سے2گھنٹے قبل امتحانی مرکز پر حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی۔

تلبیس شخصی کے واقعات کے تدارک کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے بائیو میٹرک حاضری سسٹم کا لزوم عائد کیا ہے۔ پریلمنری ٹسٹ کے دوران حاصل شدہ بائیو میٹرک ریکارڈز کی مین امتحان میں توثیق کی جائے گی تاکہ امیدوار کی اصلیت کا پتہ چل سکے۔

تلبیس شخصی کی رپورٹ ملنے پر متعلقہ امیدوار کے خلاف فوجداری کیس درج کرتے ہوئے اسے مستقبل میں ریکروٹمنٹ ٹسٹ میں شرکت پر امتناع عائد کردیا جائے گا۔ کمیشن نے گروپ I۔ پریلمنری ٹسٹ کیلئے ریاست بھر میں 1019 مراکز قائم کئے ہیں اور اتنے ہی تعداد میں چیف سپرنٹنڈنٹس کا بھی تقرر کیا ہے۔

ٹسٹ کے بعد بہت جلد کمیشن، کلید جاری کرے گا اور سرکاری ویب سائٹ پر اوایم آر شیٹ کی اسکیان کاپی اپ لوڈ کرے گا۔ کمیشن نے گروپIکے پریلمنری امتحان کے پرامن، نقائص سے پاک انعقاد کیلئے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔ علاوہ ازیں کمیشن، پرچہ سوالات میں جمبلنگ نظام متعارف کرائے گا۔