ایشیاء

عمران خان کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت درخواست

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’عمران خان اسلام آباد پر حملے کا اعلان کر رہے ہیں‘۔ عرضی میں عدالت عظمی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پی ٹی آئی سربراہ کو دھرنا اور مظاہرہ سے متعلق اس کے احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت دے۔

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے جمعرات کو سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ یہ درخواست پی ٹی آئی صدر کی جانب سے اسلام آباد میں طویل جلوس نکالنے کی اپیل کے تعلق سے دائر کی گئی ہے۔

اپنی درخواست میں وفاقی حکومت نے عدالت عظمیٰ کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ اسلام آباد کی طرف جلوس نکالنے کا اعلان کر رہے ہیں جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’عمران خان اسلام آباد پر حملے کا اعلان کر رہے ہیں‘۔ عرضی میں عدالت عظمی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پی ٹی آئی سربراہ کو دھرنا اور مظاہرہ سے متعلق اس کے احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت دے۔ جیو نیوز کے مطابق یہ درخواست وزارت داخلہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی ہے۔

پچھلے مہینے عمران خان نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو خبردار کرتے ہوئے کہاتھا کہ انہیں فکر کرنی کیونکہ اس بار ان کی پارٹی پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد کی طرف کوچ کرے گی۔

 پی ٹی آئی کے سربراہ نے یہ دھمکی ملک کے دارالحکومت میں ورکرز کی ایک کانفرنس میں دی۔ پی ٹی آئی کے سربراہ نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ تیار رہیں کیونکہ وہ کسی بھی وقت اسلام آباد تک حکومت مخالف طویل جلوس کی اپیل کرسکتے ہیں۔