حیدرآباد

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے اجلاس پر اظہرالدین حاضر ہوئے

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (اے ڈی) نے آج حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) میں مالی بے قاعدگیوں سے مربوط منی لاڈرنگ کیس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین سے پوچھ تاچھ کی۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (اے ڈی) نے آج حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) میں مالی بے قاعدگیوں سے مربوط منی لاڈرنگ کیس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین سے پوچھ تاچھ کی۔

متعلقہ خبریں
ایم آئی ایم پر اظہر الدین کی تنقید
پرچہ سوالات افشاء کیس میں گرفتاریوں کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی
پی ایف آئی دہلی یونٹ کے صدر کی درخواست ضمانت مسترد
دہلی وقف بورڈ کیس: امانت اللہ خان کو ضمانت قبل ازگرفتاری دینے سے ہائی کورٹ کا انکار
جگن کے خلاف غیر محسوب اثاثوں، منی لانڈرنگ کے11مقدمات زیرالتواء

سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ وفاقی ایجنسی نے انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ (پی پی ایم ایل اے) کے تحت اظہرالدین کا بیان ریکارڈ کیا۔ 61سالہ کانگریس قائد و سابق رکن پارلیمنٹ کو 3اکتوبر کو تحقیقاتی ادارے کے اجلاس پر پیش ہونا تھا لیکن انہیں دی گئی نوٹس پر انہوں نے التوأ طلب کیا تھا اور نئی تاریخ دینے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد ایجنسی نے انہیں ازسرنو سمن جاری کرتے ہوئے 8اکتوبر کو حاضر ہونے کے لئے ہدایت دی۔

سفید کرتا پائجامہ میں ملبوس کانگریس کے قائد ای ڈی آفس پہنچے جوکہ فتح میدان مین روڈ پر واقع ہے۔ وہ 11بجے آفس آئے، ان کے ہمراہ ان کی قانونی ٹیم تھی۔ حیدرآباد کرکٹ اسویس ایشن میں مبینہ مالی بے قاعدگیوں سے متعلق کیس میں حکام کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے گزشتہ سال نومبر میں بے قاعدگیوں کے سلسلہ میں تلاشی کارروائی کی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے ان کی معیاد کے دوران اظہر الدین کے رول کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسوسی ایشن میں مبینہ مالی بے قاعدگیوں سے مربوط منی لانڈرنگ کیس کے تعلق سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کے تعلق سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اظہر الدین نے فوری کوئی ردِ عمل کااظہار نہیں کیا۔ گزشتہ سال ہوئے تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات میں محمد اظہرالدین نے مقابلہ کیا تھا لیکن وہ ناکام رہے۔

مبینہ بے قاعدگیوں کے سلسلہ میں درج کیس کے بعد تلنگانہ پولیس کی جانب سے گزشتہ سال سے کارروائی شروع کردی ہے۔ تاہم محمد اظہرالدین نے کہا ہے کہ ان کے خلاف عائد کردہ الزامات حقائق سے بعید اور جھوٹے ہیں۔ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ یہ ان کے خلاف مخالفین اور حریفوں کی سازش کا نتیجہ ہے، تاکہ ان کی ساکھ کو متاثر کیا جاسکے۔

حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے 20کروڑ روپے کے فنڈس کا ناجائز استعمال کئے جانے کے تعلق سے تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو اے سی بی کی جانب سے تین ایف آئی آر کے علاوہ چارج شیٹس داخل کی گئی ہیں۔ ایچ سی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سنیل کانٹے بوس کی شکایت پر پولیس نے ایف آئی آر درج کیا ہے۔ سابق کرکٹر پدماشری اور ارجن ایوارڈ یافتہ ہیں۔ انہوں نے اپنے سیاسی زندگی کا آغاز 2009ء میں اترپردیش کے حلقہ لوک سبھا مرادآباد سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کیا۔

وہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے کارگذار صدر بھی ہیں۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے ایچ سی اے کے سابق عہدیداروں کے مقامات پر بھی دھاوے کئے تھے۔ جن عہدیداروں کے گھروں اور کام کرنے کے مقامات پر دھاوے کئے گئے ان میں سابق نائب صدر اور انڈین کرکٹر شیولال یادو، کانگریس ایم ایل اے اور سابق ایچ سی اے صدر جی ونود، ایچ سی اے کے سابق سکریٹری ارشد ایوب شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فورنسک آڈیٹ (عبوری رپورٹ) میں اس بات کا علم ہوا کہ ایچ سی اے کی جانب سے تھرڈ پارٹی کے ساتھ ہوئی معاملتوں میں بعض بے قاعدگیاں ہوئی ہیں، جس کی وجہ اسوسی ایشن کے مفادات کو دھکہ لگا۔ ای ڈی نے گزشتہ سال جو دھاوے کئے اس میں ڈیجیٹل ڈیوائسیس کے علاوہ قابل اعتراض دستاویزات پائے گئے۔ اس کے علاوہ 10.39لاکھ غیر محسوب رقم بھی دستیاب ہوئی۔