دہلی
دہلی وقف بورڈ کیس: امانت اللہ خان کو ضمانت قبل ازگرفتاری دینے سے ہائی کورٹ کا انکار
دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن عام آدمی پارٹی رکن ِ اسمبلی امانت اللہ خان کو منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت ِ قبل ازگرفتاری دینے سے انکار کردیا۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن عام آدمی پارٹی رکن ِ اسمبلی امانت اللہ خان کو منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت ِ قبل ازگرفتاری دینے سے انکار کردیا۔
کیس دہلی وقف بورڈ میں ان کے دورِ صدارت میں اسٹاف کی بھرتی اور وقف جائیدادوں کو لیز پر دینے میں مبینہ بے قاعدگیوں سے جڑا ہے۔
جسٹس سورن کانت شرما نے کہا کہ اس مرحلہ پر ضمانت قبل ازگرفتاری کی بنیاد نہیں بنتی۔ آرڈر کی تفصیلی کاپی ابھی نہیں ملی ہے۔