حیدرآباد

اظہرالدین کی “پولیٹیکل اننگ” کا آغاز — 31 اکتوبر کو وزیر کے طورپر لیں گے حلف

اظہرالدین کو گورنر کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کا رکن نامزد کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی کابینہ میں شمولیت یقینی ہوچکی ہے۔

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس کے سینئر رہنما محمد اظہرالدین 31 اکتوبر کو تلنگانہ کابینہ میں وزیر کے طور پر حلف لیں گے۔ کرکٹ کے میدان سے سیاست کے ایوان تک ان کا یہ سفر، ایک نئی سیاسی منزل اور تبدیلی کی علامت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

ذرائع کے مطابق، اظہرالدین کو گورنر کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کا رکن نامزد کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی کابینہ میں شمولیت یقینی ہوچکی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ چند ہفتے قبل انہوں نے جوبلی ہلز اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا تھا، تاہم پارٹی کی حکمتِ عملی میں تبدیلی کے بعد اب انہیں وزارتی ذمہ داری دی جارہی ہے۔

کانگریس ذرائع کے مطابق، حکومت نے اظہرالدین کے ساتھ پروفیسر کودنڈارام کے نام کو بھی گورنر کو سفارش کیا ہے تاکہ پارٹی میں سیاسی توازن اور قابلِ اعتماد قیادت کو موقع فراہم کیا جا سکے۔

اظہرالدین کی کابینہ میں شمولیت کو اقلیتی طبقے میں کانگریس کی مقبولیت بڑھانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ کرکٹ کی دنیا میں ان کی شاندار کامیابیاں اور تلنگانہ سیاست میں سرگرم کردار نے انہیں ایک نمایاں شخصیت بنا دیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب 31 اکتوبر کو راج بھون، حیدرآباد میں متوقع ہے، جس میں سینئر کانگریس قائدین، وزراء اور معززین شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، اظہرالدین کو نوجوانوں کے امور، کھیل یا اقلیتی بہبود سے متعلق محکمہ دیا جاسکتا ہے، تاہم اس حوالے سے سرکاری اعلان ابھی باقی ہے۔