بابراعظم نے مہیندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا
نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آخری بار بابراعظم نے نصف سنچری اسکور کی تھی۔ وہ اس میچ میں 66 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔ کیپ ٹاون میں کھیلے گئے میچ میں بابراعظم نے 95 گیندوں پر 73 رنز کی باری کھیلی، انہوں نے 7 بار گیند کو باونڈری لائن کا راستہ دکھایا۔
جوہانسبرگ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شامل کئے گئے بابراعظم نے سیریز کے دوران 2 بڑے ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔
کیپ ٹاون میچ کے دوران سابق کپتان نے 1 سال اور 46 دن (یعنی 411 دن) بعد پہلی نصف سنچری اسکور کی جبکہ مجموعی طورپر 21 اننگز کے بعد انہوں نے نصف سنچری بنائی ہے۔ اس دوران بابراعظم نے انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف 5 ایک روزہ انٹرنیشنل میاچس کھیلے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آخری بار بابراعظم نے نصف سنچری اسکور کی تھی۔ وہ اس میچ میں 66 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔ کیپ ٹاون میں کھیلے گئے میچ میں بابراعظم نے 95 گیندوں پر 73 رنز کی باری کھیلی، انہوں نے 7 بار گیند کو باونڈری لائن کا راستہ دکھایا۔
اس اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ بھی بریک کردیا جو انہوں نے SENA ممالک (جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا) کی بڑی ٹیموں کے خلاف بنایا تھا۔ سابق ہندوستانی کپتان نے ان 4 ممالک کے خلاف تمام فارمیٹ کی کرکٹ میں 38 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں جبکہ بابراعظم نے 39 نصف سنچریوں کے ساتھ یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
اس سے قبل بابراعظم نے دوسرے ٹی20 میچ میں مختصر دورانیے کی کرکٹ کے کیریئر کے دوران تیز ترین 11 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ انہوں نے یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار بیٹر کرس گیل سے چھینا۔