حیدرآباد
حکومت نے ٹی ورکس کے سی ای او کو عہدہ سے برطرف کردیا
ٹی۔ورکس، ٹی فائیبر اور الیکٹرانکس کے ڈائرکٹر کے عہدہ پر فائز سنجے کو عہدہ سے برخاست کردیا گیا۔ شروع میں حکومت نے سنجے کارم پوری سے عہدہ سے مستعفی ہوجانے کی اپیل کی تھی
حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے تازہ ترین احکامات جاری کرتے ہوئے ٹی ورکس کے سی ای او کو عہدہ سے برخاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی ورکس کے سی ای او سنجے کارم پوری کو عہدہ سے برخاست کردیا گیا۔
آج حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق ٹی۔ورکس، ٹی فائیبر اور الیکٹرانکس کے ڈائرکٹر کے عہدہ پر فائز سنجے کو عہدہ سے برخاست کردیا گیا۔ شروع میں حکومت نے سنجے کارم پوری سے عہدہ سے مستعفی ہوجانے کی اپیل کی تھی-
تاہم سنجے نے اس اپیل کو نظر انداز کردیا جس کے بعد انہیں عہدہ سے برطرف کردیا گیا۔ حکومت کی جانب سے ٹی ورکس کے نئے سی ای او کے طور پر آنند راج گوپال، ٹی فائیبر کے لئے آنند اور ڈیجیٹل اینڈ الیکٹرانکس ونگ کے سربراہ کے طور پر ایس کے شرما کو مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔
a3w