حیدرآباد

بابا صاحب امبیڈکر کی برسی، گورنر تلنگانہ کا خراج

تمام سرکاری دفاتر، سیاسی پارٹیوں کے دفاتر میں بھی ا مبیڈکر کو خراج پیش کیاگیا۔ قانون ساز اسمبلی کے احاطہ میں امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول نچھاور کرتے ہوئے ان کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے دستورہند کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے حیدرآباد میں تلگو تلی فلائی اوور کے قریب ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے اوران کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی شہر آمد
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

تمام سرکاری دفاتر، سیاسی پارٹیوں کے دفاتر میں بھی ا مبیڈکر کو خراج پیش کیاگیا۔ قانون ساز اسمبلی کے احاطہ میں امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول نچھاور کرتے ہوئے ان کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں قانون ساز کونسل کے کئی اراکین اور اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔

 تلنگانہ کانگریس کے دفتر گاندھی بھون میں منعقدہ ایک پروگرام میں پی سی سی کے سابق صدر وی ہنمنت راؤ نے مبیڈکرکی تصویر پر پھول نچھاور کئے۔