کھیل

گنگولی کو آئی سی سی بھیجنے ممتابنرجی کی وزیراعظم سے اپیل

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سورو گنگولی کو آئی سی سی کے صدر کے عہدہ کیلئے الیکشن لڑنے کی وکالت کی ہے۔

کولکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سورو گنگولی کو آئی سی سی کے صدر کے عہدہ کیلئے الیکشن لڑنے کی وکالت کی ہے۔

بنرجی نے کہاکہ میں وزیراعظم سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گنگولی کو آئی سی سی الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ گنگولی ایک مقبول شخصیت ہیں اس لیے انہیں الیکشن لڑنے سے روکا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں حکومت ہند سے اپیل کرتی ہوں کہ سیاسی طورپر کوئی فیصلہ نہ کریں، کرکٹ اور کھیل کو ذہن میں رکھیں۔ وہ کسی سیاسی جماعت کے رکن نہیں ہے۔ سورو گنگولی بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ہیں۔

وہ ایک بار پھر اپنی ریاستی یونٹ بنگال کرکٹ اسوسی ایشن (سی اے بی) کے صدر کے عہدہ پر واپس آنے کیلئے تیار ہیں۔ ہندوستان کے سابق کپتان نے ہفتہ کو کہاکہ وہ سی اے بی کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ درحقیقت گنگولی کو بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے دستبردار ہونا پڑا کیونکہ بورڈ میں اب تک کوئی بھی اس عہدے پر 3 سال سے زیادہ عرصے سے تک نہیں رہ سکے۔

وہ بی سی سی آئی کے صدر بننے سے پہلے 2015 اور 2019 کے درمیان 4 سال تک سی اے بی کے صدر رہے۔ ایونٹس پر نظر رکھنے والوں کا خیال ہے کہ آئی سی سی چیرمین کے بارے میں بی سی سی آئی کیا فیصلہ کرتا ہے اس پر بہت کچھ منحصر ہوگا۔ فی الحال اگر بی سی سی آئی کے موقف کو دیکھا جائے تو آئی سی سی کے صدر کے عہدہ کیلئے گنگولی کے بی سی سی آئی کے امیدوار بننے کے امکانات بہت کم ہیں۔

اگر بی سی سی آئی کے عہدیداروں کا دل بدل جاتا ہے تو گنگولی بطور سی اے بی صدر بورڈ کے انتظامی گلیاروں میں بورڈ کے مختلف اجلاسوں میں اپنے نمائندہ کے طورپر متعلقہ رہیں گے۔

اس سے قبل ترنمول کانگریس کے لیڈر مدن مترا نے الزام لگایا تھاکہ سورو گنگولی کو بی سی سی آئی کا سربراہ بنایا گیا تھا تاکہ بی جے پی انہیں ممتا بنرجی کے خلاف اپنے ممکنہ وزیر اعلیٰ کے طورپر کھڑا کرسکے۔

سورو گنگولی وہ نہیں کرسکے جو متھن چکرورتی نے بی جے پی کیلئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ بی جے پی میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہیں انہیں جیل میں ڈال دیا جاتا ہے لیکن بی جے پی نے گنگولی کے ساتھ ایسا نہیں کیا جیساکہ کیونکہ وہ قومی سطح پر مشہور ہیں۔

a3w
a3w