حیدرآباد

جمہوریت کیلئے 6 دسمبر ہمیشہ یوم سیاہ رہے گا: اسدالدین اویسی

اسد اویسی نے کہاکہ شہادت کیلئے ذمہ دار افراد کو کبھی مجرم نہیں بنایاگیا۔ہم اس بات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مستقبل کی نسلیں بھی اس کو یاد رکھیں۔

حیدرآباد: بیرسٹراسد الدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کہا ہے کہ 6دسمبرہندوستانی جمہوریت کے لئے ہمیشہ یوم سیاہ رہے گا۔

انہوں نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کی بے حرمتی اور شہادت، ناانصافی کی علامت ہے۔شہادت کیلئے ذمہ دار افراد کو کبھی مجرم نہیں بنایاگیا۔ہم اس بات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مستقبل کی نسلیں بھی اس کو یاد رکھیں۔