تلنگانہ

بچہ کی اسپتال میں پیدائش، نوزائیدہ کو دیکھے بغیر باپ کی حادثاتی موت، اُسی اسپتال میں لاش لائی گئی

بچہ کی اسپتال میں پیدائش ہوئی تاہم اس نوزائیدہ کو دیکھے بغیر ہی باپ کی موت ہوگئی اور اس کی لاش اسی اسپتال میں لائی گئی جہاں نوزائیدہ پیداہوا تھا۔یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے پالناڈوضلع میں پیش آیا۔

حیدرآباد: بچہ کی اسپتال میں پیدائش ہوئی تاہم اس نوزائیدہ کو دیکھے بغیر ہی باپ کی موت ہوگئی اور اس کی لاش اسی اسپتال میں لائی گئی جہاں نوزائیدہ پیداہوا تھا۔یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے پالناڈوضلع میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق ضلع کے کرم پوڑی سے تعلق رکھنے والی رامانجنی نامی حاملہ خاتون کو پیٹ میں درد کی شکایت پر جمعہ کی شب تقریبا10 بجے مقامی پرائمری ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں نے نامناسب طبی سہولیات کے پیش نظر اسے گروجالا کے سرکاری اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔خاتون کو تقریبا 11بجے شب گروجالا کے سرکاری اسپتال لے جایاگیا۔

70کلومیٹر دوراس اسپتال میں بھی مناسب طبی سہولیات نہ ہونے پر ڈاکٹرس نے خاتون کو نرسا راوپیٹ سرکاری اسپتال جانے کا مشورہ دیا۔خاتون نے نرسا راؤ پیٹ اسپتال میں لڑکی کو جنم دیا۔

خاتون کا شوہر40سالہ آنند جو اس کے ساتھ کرم پوڑی سے گروجالا گیا تھا،رقم لانے کیلئے گھر روانہ ہوا۔ گھر جا کر پیسے لانے کے لیے نکلا۔

وہ بائیک پر گھر سے واپس ہورہا تھا کہ جا رہا تھا کہ راستہ میں جولی کلو علاقہ میں اس نے گاڑی کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں وہ سڑک پر ایک بڑے گڑھے میں گر کر شدید زخمی ہو گیا۔

مقامی افرادنے آنندو کو شدید زخمی حالت میں نرسا راوپیٹ کے اسی اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی بیوی نے بیٹی کو جنم دیا تھا تاہم اسپتال پہنچنے پر آنند کی نوزائیدہ کو دیکھنے سے پہلے ہی موت ہوگئی۔